کاروبار
10 جولائی ، 2012

پشاور، چائے کی فی کلو قیمت میں20روپے کا اضافہ

پشاور، چائے کی فی کلو قیمت میں20روپے کا اضافہ

پشاور… رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی پشاور کی مقامی مارکیٹ میں خشک چائے کی قیمت میں 20 روپے فی کلواضافہ کردیا گیا۔کینیا سے درآمد کی جانے والی نمبر ون چائے کی قیمت 480 سے بڑھاکر 500 روپے فی کلو کردی گئی ہے جبکہ قہوہ کی پتی کی قیمت میں بھی 25روپے فی کلو اضافہ کیا گیاہے۔ تاجروں کے مطابق روپے کی قدر اور کنیا میں چائے کی پیداورار میں کمی کے باعث خشک چائے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :