کھیل
10 جولائی ، 2012

تیسرا ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر سری لنکا3 وکٹوں پر142 رنز

تیسرا ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر سری لنکا3 وکٹوں پر142 رنز

پالی کیلے…تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں3وکٹوں کے نقصان پر142رنز بنالیے۔ پرانا وتانا 42اور سمارا ویرا45رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سری لنکا کوپاکستان کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید84درکار ہیں اور کی 7وکٹیں باقی ہیں۔ پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم نے 44 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، تیسرے روز کھیل کا پہلا سیشن سری لنکن بیٹسمینوں کے نام رہا، پرانا وتانا اور سمارا ویرا نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 98 رنز بنائے۔ گذشتہ روز بارش کے باعث ایک بال کا کھیل بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔ سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :