24 جون ، 2017
ملتان کے پارکوں میں عید الفطر پر جھولے جھولنے پر پابندی ہو گی، ڈپٹی کمشنر نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
عید الفطر پر جناح، شاہ شمس اور چناب پارک میں بچے جھولے نہیں جھول سکیں گے،پابندی کے خلاف جھولوں کے کنٹریکٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں کہ جھولوں پر پابندی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے،عید کے بعد جھولوں کی مکینیکل انسپکشن کروائی جائے گی۔
ادھر چوک کچہری پر جھولوں کے کنٹریکٹرز نے مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہیں صرف ان پر پابندی لگائی جائے۔