26 جون ، 2017
چیمپئنز ٹرافی کے مین آف دی سیریز کرکٹر حسن علی نے عید انتہائی سادگی سے منائی، انہوں نے کہا کہ فزیو کے منع کرنے کے باوجود آج میٹھی سویاں ضرور کھاوں گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے عید کی نماز اپنے گاؤں میں ادا کی، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ عید انگلینڈ میں گزری تھی آج اپنے گھر میں فیملی کیساتھ عید منانا اچھا لگ رہا ہے ۔
حسن علی نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے موقع پر غریبوں اور مستحقین کو بھی ضرور یاد رکھیں کیونکہ خوشیاں بانٹنے سے مزید بڑھتی ہیں۔