کھیل
10 جولائی ، 2012

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے قیام سے کھیلوں کا زوال شروع ہوا، عارف حسن

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے قیام سے کھیلوں کا زوال شروع ہوا، عارف حسن

کراچی … پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن کا کہنا ہے کہ 1962ء میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کا قیام وجود میں آیا اور اس کے بعد ہی سے پاکستان میں کھیلوں کا زوال پیدا ہوا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف حسن نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اسپورٹس پالیسی پر کھڑا ہونیوالا تنازع مفاہمت سے حل کرلیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی او سی اپنے چارٹر میں واضح کرچکا ہے کہ حکومتی اتھارٹی کسی بھی فیڈریشن کے معاملات میں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتی۔ عارف حسن نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ حکومت فیڈریشنز کو ڈکٹیٹ کرنے کی بجائے اس کے ساتھ مل کر کام کرے۔

مزید خبریں :