کھیل
05 جولائی ، 2017

رمیزراجہ کی ٹیسٹ کرکٹ کو 2ماہ کے لیے مخصوص کرنے کی تجویز

رمیزراجہ کی ٹیسٹ کرکٹ کو 2ماہ کے لیے مخصوص کرنے کی تجویز

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم رمیزراجا نےآئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو صرف 2ماہ کے لیے مخصوص کردیا جائے ۔

رمیز راجا لارڈز میں ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کررہے تھے۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان2ماہ کےدوران سوائےٹیسٹ کرکٹ کےہرطرح کی کرکٹ روک دینی چاہیے۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ 2 مہینےٹیسٹ کرکٹ کے لیے مخصوص کرنےسے بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی اسی طرح برقراررکھی جاسکتی ہے، جیسے انگلینڈ میں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی برقرارہے۔

ایشیامیں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہےاور دلچسپی کم ہونےکی وجہ میچزکی خراب شیڈولنگ ہے۔

مزید خبریں :