کھیل
21 جولائی ، 2017

ویمنز ورلڈ کپ :بھارت نے آسٹریلیا کو 36رنز سے شکست دیدی

ویمنز ورلڈ کپ :بھارت نے آسٹریلیا کو 36رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 36رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 281 رنز بنائے اور اس کے4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔بارش کے باعث میچ 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

بھارت کی جانب سے ہرمنپریت کور نے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مرحلے کا ہائی اسکور بن گیا ہےجبکہ کپتان متھالی راج 36 رنز بنا سکیں۔

آسٹریلیا کی ایسلے گارڈنر، میگن شوٹ، کرسٹین بیمز اور الیسے ویلینی نے ایک ایک وکٹ لیں۔ جواب میں آ سٹریلیا کی ٹیم نے245 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

ٹیم کی جانب سے ویلنی نے75اور بلیک ویل نے 0 9رنز بنائےجبکہ بھارتی ویمنز بولرز کی جانب سے دپتی شرما نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 23جولائی بروز اتوار کو لندن میں لارڈز کے گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :