پاکستان
30 جولائی ، 2017

جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے، خواجہ سعد رفیق کی ٹوئٹ

جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے، خواجہ سعد رفیق کی ٹوئٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور انہوں نے جوش ملسیانی کا شعر لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے، اب وقت آگیا ہے کہ دیکھا جائے کہ ’’اس ملک میں حکمرانی کون کرے گا؟ ہم پاکستان میں سویلین بالادستی چاہتے ہیں۔

مسلم لیگی رہنما کا ایک اور ٹوئٹ کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ نئی شرائط لکھی جائیں گی کہ اداروں کی اداروں کے کام میں مداخلت کیسے روکی جائے گی اور کیسے آئین پر حرف بہ حرف عمل ہو گا۔

مزید خبریں :