پاکستان
10 اگست ، 2017

دل سے بولا اور چھا گیا، مریم نواز کا ٹوئٹ

دل سے بولا اور چھا گیا، مریم نواز کا ٹوئٹ

سابق نواز شریف کی تقریر کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’دل سے بولا اور چھا گیا‘۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تقریر نواز شریف کی بہترین تقاریر میں سےایک تھی اوران کی تقریر میں ایک حقیقی لیڈر کی سی گرج بھی شامل تھی۔

دوسری جانب سابق نوازشریف کی ریلی میں شریک وفاقی وزیر برائے ریلوےخواجہ سعدرفیق گاڑی کی چھت سےنیچے گرگئے ۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعدرفیق گاڑی کی چھت سے اتر رہے تھے کہ ان کا پاؤں پھسلا اور وہ زمین پر گر پڑے ، جبکہ ان کو سنبھالنے کی کوشش میں ایک اہلکار بھی نیچے آگرا۔

تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں خواجہ سعدرفیق اور پولیس اہلکار کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں مگرگرنے کے بعد وزیر ریلوے کنٹینر میں چلے گئے۔

 

مزید خبریں :