Time 01 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں گرمی کی لہر  آج بھی برقرار  رہے گی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ 

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈکے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ روز  کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میں جمعے کو درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے، جمعے کومطلع جزوی ابرآلود اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ جمعے کو سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔


مزید خبریں :