ن لیگی سینیٹر کا فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق ناکامی کا اعتراف

حکومت فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کروا سکی اور آئندہ بھی اس فیصلے پر عمل نہیں کروا سکے گی: سینیٹر عرفان صدیقی— فوٹو: فائل
حکومت فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کروا سکی اور آئندہ بھی اس فیصلے پر عمل نہیں کروا سکے گی: سینیٹر عرفان صدیقی— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملے پر ن لیگی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کروا سکی اور آئندہ بھی اس فیصلے پر عمل نہیں کروا سکے گی۔

پروگرام میں میزبان نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے سوال کیا کہ کیا آج بھی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید تحریک انصاف کو مشورے دیتے ہيں؟

اس پر علی محمد خان نے جواب دیا کہ کسی کا کوئی ذاتی تعلق ہو تو وہ اس پر بات نہیں کرتے لیکن ان کے خیال میں آئين کی عمل داری ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :