اسپیکر نے عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے ریفرنس بھیج دیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا۔

تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزامات عائد کیے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پارٹی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تردید کی گئی۔

جیونیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھیج دیا جو الیکشن کمیشن کو بھی موصول ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریفرنس کی سماعت 7 ستمبر کو ہوگی جس کے لیے تحریک انصاف اور عائشہ گلالئی کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں عائشہ گلالئی کو خط لکھا جس میں انہیں پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا۔


مزید خبریں :