13 جولائی ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…موسم کی اچانک انگڑائی اور طوفان کی گرج چمک کبھی کبھی سخت سے سخت دل انسان کو بھی ڈرنے سہمنے پر مجبور کردیتی ہے تو لڑکیاں تو پھر ٹھہریں صنف نازک انہیں کون سنبھال سکتا ہے۔ایسا ہی کچھ نظارہ اس تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں گذشتہ دنوں امریکی ریاست نیوجرسی میں آنے والے طوفان نے لڑکی کو چےئر لفٹ سے چھلانگ لگانے پر مجبور کردیا۔طوفان تھا ہی کچھ ایسا کہ امیوزمنٹ پارک میں اپنی17ویں سالگرہ منانے آنے والی لڑکی نے جہاں لوگوں کو اِ دھر اُدھر بھاگتے دیکھا تو جوتے سینڈل اُتار پھینکنے کے بعد خود بھی چےئر لفٹ سے چھلانگ لگادی۔