13 جولائی ، 2012
لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک شخص کو اپنے بو لنے والے طوطے کی خصوصیت اُس وقت مہنگی پڑ گئی جب پولیس اس کے گھر طوطے کے شور شرابے سے تنگ پڑوسیوں کی شکایت پر آ پہنچی۔ Pepeنامی ہرے رنگ کا طوطا دو ماہ قبل ایک ٹیکسی بُکنگ آفس میں رہتا تھا جہاں گا ڑیو ں کی بُکنگ سے متعلق کثرت سے بو لے جانے والے الفاظ اس نے وہاں سیکھ لئے۔جب یہ طوطا رہائشی علاقے میں بطورِ پالتو پرندے کی حیثیت سے آیا تو اس نے دن رات سیکھے گئے الفاظ جیسے Taxi for Govan Road! ،Car Two،Car One،10-4 کو بول بول کر شور شروع کر دیا جس سے پڑوسیوں نے تنگ آکر پولیس کو اطلاع کر دی۔ اس منفرد شکایت پرپولیس نے فوراً نو ٹس لیتے ہو ئے گھر آکر Pepe کا معائنہ کیا اور اس کے مالک کو اسے چُپ کر وانے کیلئے چند نصیحتیں کر نے کے بعدوہاں سے روانہ ہو گئے لیکن اسے حراست میں نہیں لیا۔