Time 12 ستمبر ، 2017
انٹرٹینمنٹ

رنگا رنگ ملبوسات اور ستاروں سے سجا پاکستان فیشن ویک شروع

کراچی : فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے کراچی میں پاکستان فیشن ویک کا آغاز ہو  گیا ہے جو کہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔

فیشن کے نت نئے انداز کو خواتین اور مرد حضرات دونوں ہی پسند کرتے ہیں اور ملک کے بڑے ڈیزائنرز ہر سال ہر بدلتے موسم کے ساتھ منفرد اور شاندار ملبوسات متعارف کرواتے ہیں۔

ایف پی ڈبلیو فائل فوٹو۔

کراچی میں اس بار نئے گلوبل مار کریس میں سجے پاکستان فیشن ویک میں موسم خزاں اور موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی جارہی ہے۔

ایف پی ڈبلیو ونٹر فیسٹو میں دیپک پروانی ،ٹینا درانی ،وردا سلیم ،ماہین خان ،عمران راجپوت،میشا لاکھانی سمیت دیگر نامور ڈیزائنرز اپنی ملبوسات کی نمائش کررہے ہیں۔

ایف پی ڈبلیو فائل فوٹو۔

ایف پی ڈبلو کا آغاز 11 ستمبر کو سولو شو "بلیو ٹیولپ" سے ہوا جس کی میزبان ڈیزائنر شمیل انصاری تھیں۔ایف پی ڈبلیو شیڈیول کے مطابق ہر دن 6 ڈیزائنرز کے رنگا رنگین اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔

پہلا دن 12 ستمبر:

میشا لاکھانی

آمنہ عقیل

ارم خان عبید شیخ

عبید شیخ

سائرہ رضوان

سفیوز ایکس جے پور اینڈ کو

دوسرا دن 13 ستمبر:

ایف پی ڈبلیو فائل فوٹو۔

صنم چوہدری

وردا سلیم

عمران راجپوت

صدف ملاتر

ہیم ایچ ای ایم

دیپک پروانی

تیسرا دن 14 ستمبر:

ٹینا درانی

نعمان عارفین

سائرہ شکیرا

عدنان پردیسی

ماہین خان

گرینڈ فنالے:

ثنا سفیناز

ایف پی ڈبلیو ونٹر فیسٹو کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش صف اول کی خواتین اور مرد ماڈلز جن میں نادیہ حسین،سنیتا مارشل، نبیل زبیری، شہزاد نور، صدف کنول کر رہی ہیں۔ 

بشکریہ ایف پی ڈبلیو فیس بک فوٹو۔

ایف پی ڈبلیو کے آغاز میں مختلف ڈیزائنرز نے اس کی کامیابی کی یقین دہانی کروائی اور ساتھ ہی کہا کہ یہ شو پاکستان کی فیشن انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بدلتی ہوئی فیشن کی دنیا نے خوب مقبولیت حاصل کی ہے اور پاکستانی ڈیزاِئنرز اس وقت دنیا بھر میں نہایت عمدہ ڈیزائن سے پاکستان فیشن انڈسٹری کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ایف پی ڈبلیو فائل فوٹو۔

  

مزید خبریں :