Time 21 ستمبر ، 2017
پاکستان

نیب نے شریف خاندان کو جائیداد کی منتقلی یا فروخت سے روک دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے تینوں بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کو جائیداد کی منتقلی یا فروخت سے روک دیا ہے۔

نیب ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ نیب لاہور کی طرف سے نواز شریف اور ان کے تین بچوں مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز کو خطوط 18 ستمبر کو لکھے جس میں انہیں جائیداد کی منتقلی یا اس کی فروخت سے روک دیا ہے۔ 

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط نیب آرڈیننس 99 کی سیکشن 23 کے تحت لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نیب آرڈیننس کے سیکشن 23 کی ذیلی شق اے کے تحت قابل سزا عمل ہے۔

نیب نے نواز شریف کے بچوں کو بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی سے روکتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر جائیداد کی فروخت یا منتقلی عمل میں لائی گئی تو یہ قابل سزا جرم ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی منظوری سے شریف خاندان کو خطوط ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے حوالے سے جاری کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :