21 ستمبر ، 2017
نیو یارک: برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بہیمانہ قتل اُن لوگوں نے کیا جو اقوام متحدہ کی اقدار کو مسترد کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں موجود بہت سے لوگ بے نظیر بھٹو سے اچھی طرح واقف رہے ہیں۔
ٹریزا مے نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کا تعلق دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک سے تھا اور اُنہیں جمہوری جدوجہد، برداشت کو فروغ دینے اور ایک خاتون ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔