22 ستمبر ، 2017
کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد عدالتی حکم پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
عدالت میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 18 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
نیب نے بینک کے دو ریجنل چیفس اور جی ایم بنگلادیش کو بھی گرفتار کر لیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں 16 ملزم نامزد ہیں جن میں سے سات بنگلادیشی باشندے مفرور ہیں۔
مزید کا مزید کہنا تھا کہ رنفرنس میں آج پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔