Time 27 ستمبر ، 2017
پاکستان

کلثوم نواز کی طبیعت ناساز، ایمرجنسی میں داخل

لندن: میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں ایمرجنسی میں داخل کیا گیا۔

بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے کینسر تشخیص کیا ہے اور ان کا علاج لندن میں جاری ہے جہاں ان کے بچے ان کی تیمارداری کے لیے موجود ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز طبیعت بگڑ گئی تھی اور ان کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں لندن کے پرنس گریس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی میں منتقل کیا۔

بیگم کلثوم نواز کو گھر سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی حالت بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کی حالت بگڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر آج بھی ایمرجنسی میں رکھا جاسکتا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کو مریم، حسن اور حسین نواز نے اسپتال منتقل کیا جب کہ میاں نوازشریف کو بھی ان کی طبعیت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے اپنی والدہ کی طبیعت بگڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ شام اسپتال لے جایا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امی کی طبیعت بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔



مزید خبریں :