27 ستمبر ، 2017
کابل: افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان امن کیلیے تیار ہے تاہم اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔
کابل میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو جنرل سیکرٹری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہا پسند افغان امن عمل میں شامل ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت، روس اور دیگر ممالک خطے کے امن کیلئے مل کر کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے چار سالہ فوجی منصوبہ تیار کیا ہے جسے نیٹو کی منظوری مل گئی ہے۔
اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق الزامات پر امریکا پاکستان سے بات کرنا چاہتا ہے جبکہ نئی امریکی پالیسی پاکستان کیلیے شورش سے لڑنے کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ القاعدہ، حقانی اور دیگر انتہا پسند گروپوں کو قدم جمانےنہیں دیں گے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو محفوظ بنانے کیلیے کوشش کی جائیں گی۔
جیمز میٹس نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام دنیا کیلیےخطرہ ہوگا۔