14 جولائی ، 2012
شیخوپورہ … شیخوپورہ میں چرس اور افیون کی تسبیح تیار کرکے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو بیچنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے نان آفیشل وزیٹر رانا لال خان نے بتایاکہ جیل حکام نے منشیات فروشوں کے ایک گروہ کا سراغ لگایا ہے جو چرس اور افیون کے دانوں سے تیار کی گئی تسبیحیں جیل میں پہنچاتا ہے۔ تلاشی کے دوران ایک قیدی سے منشیات کے دانوں سے بنی تسبیح برآمد کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک بیرک کی دیوار میں کیے گئے سوراخ سے نو موبائل اور چارجرز بھی برآمد ہوئے،سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ جیل کو جلد غیرقانونی اشیاء سے پاک کر دیا جائیگا۔