28 ستمبر ، 2017
ڈیرہ اسماعیل خان میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے جیوز نیوز کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکار مشتبہ افراد کی گرفتاری پر کیمرہ مین محمد حسنین قریشی کو دیکھ کر برہم ہوگئے۔
اہلکاروں نے تشدد اور دھمکیاں دینے کے بعد کیمرہ مین کو نامعلوم مقام پر چھوڑدیا جبکہ انہیں تین گھنٹے سے زائد ان کی مرضی کے برخلاف گاڑی میں گھمایا گیا۔
تشدد کے دوران کیمرہ مین حسنین قریشی کی آنکھوں پر پٹیاں بھی باندھی گئیں۔ بعدازاں ان کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداددی گئی۔