05 اکتوبر ، 2017
گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ کا 12 سال پرانا خواب پورا ہونے جارہا ہے اور 20 اکتوبر تک بندرگاہ سے ٹرانسشپمنٹ شروع ہو جائے گی۔
چیرمین گوادر پورٹ دوستین جمالدینی نے تصدیق کی ہے کہ 16 سے 20 اکتوبر تک گوادر میں ٹرانسشپمنٹ شروع کردی جائے گی اور یہ کام آزمائشی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر ہو رہا ہے۔
چیرمین گوادر پورٹ کے مطابق کم از کم ہفتے میں ایک ٹرانسشپمنٹ جہاز آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک روٹ کا جہاز کنٹینرز کو پورٹ پر اتارے گا اور دوسرے روٹ کا جہاز پورٹ پر کنٹینرز اٹھا کر افریقا، امریکا یا یورپ لے جائے گا۔
ماہرین کے مطابق ٹرانسشپمنٹ سے شپنگ لاگت اور وقت میں کمی آتی ہے اور جدید شپنگ سستی اور اہم مقامات پر موجود بندرگاہیں ٹرانسشپمنٹ حب بن جاتی ہیں۔