Time 05 اکتوبر ، 2017
دنیا

افغان صدر نے پاکستان کے دورےکی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

یہ دعوت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان صدر کو دی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چار مرتبہ اشرف غنی پاکستان کے دورے سے معذرت کرچکے ہیں تاہم تجزیہ کار اس دورے کو قبول کرنے کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غنی اپنے اہلخانہ کے ساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ سفارتی چینل اس دورے کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید خبریں :