Time 12 اکتوبر ، 2017
پاکستان

اسحاق ڈار نہ مستعفی ہورہے ہیں نہ وزیراعظم نے یہ مشورہ دیا، ذرائع

اسلام آباد: سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور نہ ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کسی موقع پر انہیں ایسا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دی جانے والی ایسی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ اسحاق ڈار کے قریبی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ کسی بھی بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اسحاق ڈار کو کوئی منفی پیغام نہیں دیا، وہ اپنا کام بہتر انداز سے انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود، اسحاق ڈار ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیےکام جاری رکھیں گے اور ان کی کوششیں مثبت نتائج دیتی رہیں گی۔

ذرائع نے ایوان میں نامناسب زبان کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا، اسحاق ڈار کیخلاف نامناسب زبان کا استعمال کرنے ارکان پارلیمنٹ ماضی قریب میں ان کے دوست ہونے کے دعویدار تھے۔

مزید خبریں :