دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو کا نیا ریکارڈ

دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو ”ڈیس پاسیٹو“ نے ایک اور ریکارڈ بنالیا اور اس ویڈیو کو صرف 10 ماہ میں 4 سو کروڑ یعنی ’چار ارب‘ بار دیکھ لیا گیا ہے۔

اس گانے نے ہی اس سے پہلے یو ٹیوب پر 300 کروڑ ہٹس کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس اسپینش گانے کی ویڈیو کو یو ٹیوب پر 12جنوری کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

یعنی آج کی تاریخ تک صرف 274 دنوں میں اس گانے کو روزانہ اوسطاََ ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا جاتا ہے، اس گانے کو پورٹیکو کے ”لوئس فونسی“ اور”ڈیڈی یانکی“ نے گایا ہے۔اس ویڈیو کو 2کروڑ20لاکھ لائکس بھی ملے ہیں۔

یو ٹیوب پر دوسرے نمبر پر اب تک موجود ہے ”فاسٹ اینڈ فیوریس 7“ کا ”سی یو اگین“۔اس ویڈیو کو اب تک تقریبا ڈھائی سال کے دوران 3ارب 15کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس ویڈیو کو 6اپریل2015میں ریلیز کیا گیا تھا۔اس گانے کو921 دنوں کے دوران اوسطا 34 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ”ڈیسپاسیٹو“ کے مقابلے میں اس ویڈیو کو اب تک 1 کروڑ 70 لاکھ لائکس ملے لیکن ”ڈس لائکس“ کے مقابلے میں یہ ویڈیو ”ڈیس پاسیٹو“ کو ہراچکا ہے کیونکہ اس ویڈیو کو اب تک صرف 6 لاکھ سے بھی کم ڈس لائکس ملے ہیں لیکن ڈیس پاسیٹو کو 20 لاکھ لوگوں نے ڈس لائک کیا ہے۔

دنیا بھر میں دھوم مچانے والے سب سے پہلے ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والا جنوبی کوریا کا ویڈیو ”گنگنم اسٹائل“ کی رفتار اب بہت کم ہوگئی ہے۔ 

سب سے پہلے ایک ارب اور پھر دو ارب کا ریکارڈ بنانے والا یہ ویڈیو ابھی تک تین ارب کے اسٹاپ تک نہیں پہنچ سکا، سوا پانچ سال پہلے ریلیز ہونے والے ویڈیو کو اب تک 1916 دنوں میں اوسطاََ 15 لاکھ بار روزانہ دیکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :