دنیا
Time 18 اکتوبر ، 2017

افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ، 2 طالبان رہنما ہلاک

کابل: افغانستان صوبے ننگر ہار کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 2 طالبان رہنما مارے گئے۔

پاک افغان سرحد کے قریب افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملوں میں اچانک اضافہ ہواہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ڈرون حملوں میں 31 افراد ہلاک ہوچکے جب کہ اس کے بعد اب ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون حملہ صوبہ ننگر ہار کے ضلع باتی کوٹ میں کیا گیا جس میں 2 طالبان رہنما مارے گئے جن کی شناخت فیصل اور عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ ڈرون حملہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیا گیا ہے جس میں غندی کالائی کے علاقے میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملے میں ان کی موٹرسائیکل اور ہتھیار بھی تباہ ہوگئے۔

صوبائی حکام کا کہنا ہےکہ مرنے والے شدت پسند داعش کے گروپوں سے بھی رابطے میں تھے۔

مزید خبریں :