پاکستان
Time 23 اکتوبر ، 2017

میگا کرپشن مقدمات پر کارروائی کی رپورٹ 3 ماہ میں طلب

اسلام آباد: چیرمین نیب نے میگا کرپشن کے مقدمات پر کارروائی کی رپورٹ تین ماہ میں طلب کرلی۔

نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس سے خطاب میں چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میری اولین ترجیح بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اب نیب میں صرف کام، کام اور کام ہوگا، میگا کرپشن کے مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے۔

چیرمین نیب نے کہا کہ مجھ سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلاتفریق بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے، نیب کسی سے سیاسی اور ذاتی انتقام کے لیے نہیں بنا۔

قومی احتساب بیورو کے چیرمین نے میگا کرپشن مقدمات پر کارروائی کی رپورٹ 3 ماہ کے اندر طلب کرلی۔

مزید خبریں :