15 جولائی ، 2012
کراچی… عوامی تحریک کے صدر ایازلطیف پلیجو نے کہا ہے کہسندھ کوتقسیم نہیں ہونے دیں گے ہمارا اختلاف ایم کیوایم سے ہے اردوبولنے والوں سے نہیں،ہم ایس اپاکستان بنانا چاہتے ہیں جس پرغیرملکیوں کے احکامات نہ چلتے ہوں۔لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے صدر عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ ہماری ریلی کو روکنے کیلئے 4 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے،ہرکوئی ڈرا ہوا ہے،ہمیں کہا گیا کہ دفعہ 144 نافذ ہے،لیکن سندھی اور بلوچ لوگ خطروں سے ڈرکرنہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کارسازپربم پھٹاوزیربھاگ گئے مگرلیاری والوں نے بینظیرکواکیلانہیں چھوڑا،رحمان ملک جو بینظیرکو چھوڑ کر بھاگ گیا تھااسے وزیربنادیا گیا۔عذیربلوچ نے زندہ رہ کرلیاری کی حفاظت کی ہے، عبدالرحمان کو رحمان ڈکیت بناکرقتل کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ہمارا اختلاف ایم کیوایم کی پالیسیوں سے ہے۔