Time 02 نومبر ، 2017
پاکستان

نوازشریف کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے۔

لاہور میں پارٹی دفتر آمد پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو واپس آنا تھا لیکن ان کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس میں نہیں، یہ اللہ اور اس کے بعد پاکستان کے عوام کے فیصلے ہیں۔

خاندان میں رنجش سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ اس طرح کی توقعات رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی، خاندان میں رنجش کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

مزید خبریں :