16 جولائی ، 2012
بنوں… بنوں تھاناپرانا سٹی پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق 5مسلح شدت پسندتھانے میں گھس گئے ہیں جہاں تفتیشی اہلکاروں کے دفاتر اور رہائش گاہیں واقع ہیں۔ تھانے سے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا ہے جس کے بعد پولیس نے تھانے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے اور حملے کے بعد آرمی سے مددمانگ لی گئی ہے۔