16 جولائی ، 2012
پشاور … وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر بنوں کو دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاوس سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بنوں پولیس کی دلیری اور فرض شناسی نے عوام کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ جرأت اور دلیری کا مظاہرہ کرنے والے ان پولیس اہلکاروں کو قائداعظم پولیس میڈل اور پیزیڈنٹ میڈل دینے کی سفارش بھی کی جائے گی ۔