پاکستان
16 جولائی ، 2012

صوفی محمد کیخلاف مقدمات دوبارہ درج کرنے پر وضاحت طلب

صوفی محمد کیخلاف مقدمات دوبارہ درج کرنے پر وضاحت طلب

پشاور … انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے خلاف 1994ء میں درج مقدمات ایک بار واپس لینے کے بعد دوبارہ درج کرنے کے اقدام پر وضاحت طلب کرلی۔ سینٹرل جیل پشاور میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جس کی سماعت جج محمد شعیب نے کی۔ صوفی محمد کے وکیل عادل مجید نے عدالت کو بتایا کہ مولانا صوفی محمد کے خلاف 1994ء میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء میں آیا ہے، جس کا اطلاق پرانے مقدمات پر نہیں ہوسکتا۔ عادل مجید نے عدالت کو بتایاکہ صوفی محمد کے خلاف جن مقدمات کی سماعت ہورہی ہے وہ تمام مقدمات محکمہ داخلہ ایک بار واپس لے چکا ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ صوفی محمد کے وکیل کی طرف سے اعتراضات اٹھانے پر عدالت نے حکومت سے وضاحت طلب کرلی ۔

مزید خبریں :