16 جولائی ، 2012
لندن … ایشیائی ملکوں میں تو آبادی میں اضافہ معمول کی بات سمجھی جاتی ہے لیکن برطانیہ اور ویلز کی آبادی میں ہونے والا محض 7 فیصد اضافہ بھی کمال ہے۔یہ اضافہ گزشتہ 2001 سے 2011 کی مردم شماری میں دیکھنے میں آیا ہے جو اب تک آبادی میں ریکارڈ اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔ برطانیہ میں 2001ء میں کی جانے والی مردم شماری کے مطابق ملک کی آبادی 52.4ملین تھی جبکہ 2011ء کی مردم کے مطابق بڑھ کر 56.1 ملین ہوگئی ہے یعنی گزشتہ 10 برسوں کے دوران آبادی میں 3.7 ملین کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ سروے میں ایک بات یہ بھی نوٹ کی گئی ہے کہ ہر 6 میں ایک شخص کی عمر 65 برس سے زیادہ تھی۔ ملک میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔ سروے میں برطانیہ کی کل آبادی 53 ملین جبکہ ویلز کی 3 ملین بتائی گئی۔