پاکستان
16 جولائی ، 2012

بلوچستان کے پانی میں کمی، گورنر کا سندھ سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت

بلوچستان کے پانی میں کمی، گورنر کا سندھ سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت

کوئٹہ … گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر بلوچستان کے حصے کے پانی میں کمی کا مسئلہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھائیں، بلوچستان کو سندھ سے 1500 کیوسک پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر بلوچستان کے حصے کے پانی میں کمی کا مسئلہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھائیں، جبکہ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے درخواست کریں گے کہ اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے کیونکہ مزید تاخیر کی صورت میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو جائیں گی، جس سے تباہ حال کسانوں کی حالت مزید ابتر ہوگی جبکہ اس سے بلوچستان کے لوگوں کے احساس محرومی میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ باتیں انہوں نے آج کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران کہیں، جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات اور سیکریٹری ایری گیشن نے شرکت کی۔ گورنر بلوچستان کو بتایا گیا کہ اس وقت پٹ فیڈر سے 500 کیوسک، کیرتھر سے 850 کیوسک، اوچ کینال سے 150 کیوسک اور میوٹھی کینال سے 55 کیوسک پانی کم مل رہا ہے۔

مزید خبریں :