پاکستان
Time 14 نومبر ، 2017

دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن جنید کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن جنید کی نماز جنازہ کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ 

شہید کیپٹن جنید کی نماز جنازہ برما ٹاؤن جباہ میں ادا کی گئی، اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری سمیت سیاسی و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

کیپٹن جنید کی فائل فوٹو

شہید کی میت کو آبائی علاقے کے قبرستان میں تدفین سے قبل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد جسد خاکی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے بریگیڈیئر ارشد نے جنید حفیظ کی قبر پر مٹی ڈالی جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے بریگیڈیئر فواد نے شہید کی قبر مٹی ڈالی۔

شہید کیپٹن جنید حفیظ کی عمر 24 سال تھی جن کی ایک چھوٹی بہن اور ایک بھائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان سرحد سمیت دیگرعلاقوں میں افغان حکومت کی رٹ نہیں ہے، سرحد پر افغان حکومت کا کنٹرول نہ ہونے سے دہشت گرد حملے میں آسانی ہوتی ہے۔

مزید خبریں :