کاروبار
16 جولائی ، 2012

2011-12ء : غیر ملکی سرمایہ کاری میں 65 فیصد کمی

2011-12ء : غیر ملکی سرمایہ کاری میں 65 فیصد کمی

کراچی … پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث مالی سال 12-2011ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 65 فیصد کمی واقع ہوئی۔ مرکزی بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 12-2011ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 68 کروڑ ڈالر رہا جو مالی سال 11-2010ء میں 1 ارب 90 کروڑ ڈالر سے بھی زائد تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق خوراک کے شعبے میں 61 فیصد، توانائی کے شعبے میں 154 فیصد اور کمیونی کیشن میں 800 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بدعنوانی، سیاسی رسہ کشی، توانائی بحران اور امن و امان کی بدترین صورتحال سے جہاں مقامی سرمایہ کار کاروبار پھیلانے سے کترارہے ہیں، وہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی کم ہوتی جارہی ہے، جو غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کررہی ہے۔

مزید خبریں :