16 جولائی ، 2012
واشنگٹن …آئیے ا ٓ پ کو ایک ایسی امریکی خا تو ن سے ملو اتے ہیں جوپچھتر(75) سا ل کی عمر میں بھی با ڈی بلڈنگ کا شوق رکھتی ہیں اور انہیں دنیا کی معمّر ترین خاتون با ڈی بلڈرہو نے کا اعزازبھی حا صل ہے ۔ Shepherd Ernestineپچھتربرس کی ہونے کے باوجودروزانہ دس میل تک دوڑتی ہیں اور اپنی روزمرہ کی غذا میں سبزیاں، اُبلے ہوئے انڈے ، مرغی کا گوشت اور چاول استعمال کرتی ہیں۔Ernestine روزانہ صبح تین بجے اٹھ کر جِم کا رخ کرتی ہیں جہاں یہ ناصرف ایکسرسائز کر تی ہیں بلکہ بھاری بھرکم وزن اٹھا کر ویٹ لفٹنگ بھی کرتی ہیں۔