17 جولائی ، 2012
راولپنڈی… کہوٹہ کے نزدیک ایک مسافر بس کھائی میں جا گری، ابتدائی اطلااعات کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر مقامی افراد اور پولیس نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ علاقے میں مساجد سے مقامیوں کو جائے حادثہ پر پہنچنے کے لئے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔