25 نومبر ، 2017
پاکستانی خوبرو اداکارائیں فیشن کی دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں، جو ہمیشہ ہی اپنے منفرد انداز اور دیدہ زیب ملبوسات سے تمام مداحوں کی توجہ کا مرکز بنیں رہتی ہیں۔
ماہرہ خان ہوں،آمنہ شیخ، عائزہ خان یا میشا شفیع، سب ہی فیشن کے نت نئے انداز متعارف کرانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتیں، یہی وجہ ہے کہ یہ خواتین پاکستان کی بہترین اسٹائل آئیکون کے طور پر پوری دنیا میں مقبول ہیں۔
لیکن یہ خوبرو اداکارائیں اسٹائل آئیکون ہونے کے ساتھ اسٹائلش مائیں بھی ہیں۔
عائزہ خان:
اداکارہ عائزہ خان اکثر اپنی بیٹی حورعین کے ساتھ اسٹائلش تصاویر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں فیشن کے بھی نت نئے انداز خوب نظر آتے ہیں ۔
ماہرہ خان:
اگر پاکستان کی فیشن کوئین کی بات کی جائے تو ماہرہ خان کا نام لینا غلط نہیں ہوگا۔ ماہرہ خان دیسی یا بدیسی ہر لباس میں انتہائی حسین دکھتی ہیں۔پاکستان کی خواتین ماہرہ خان کے دیدہ زیب فیشن اور اسٹائلز سے متاثر تو ہیں ہی، ساتھ ہی ان کے اسٹائل کو فالو بھی کرتی ہیں۔
ماہرہ خان اپنے کیریئر پر خوب توجہ دیتی ہیں لیکن ساتھ ہی اپنے بیٹے اذلان کی ذمہ داریوں کا بھی مکمل طور پر خیال رکھتی ہیں، وہ اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ شرارت بھری تصاویر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں ان کے مداح کافی پسند کرتے ہیں۔
آمنہ شیخ:
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل سے تمام مداحوں کو متاثر کرتی رہی ہیں، اس وقت آمنہ 'مِس ویٹ پاکستان' میں بطور جج فرائض انجام دے رہی ہیں جس میں وہ خود تو فیشن کے نت نئے انداز میں نظر آتی ہی ہیں، ساتھ ہی مقابلے میں شریک امیدواروں کو فیشن اور اسٹائل کے جدید رجحانات سے بھی آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بھی اپنی تصاویر اکثروبیشتر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
میشا شفیع:
گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل میشا شفیع کے اسٹائلز ہمیشہ ہی منفرد ہوتے ہیں، میشا شفیع گلوکاری کریں یا اداکاری سب میں ہی شاندار انداز میں جلوہ گر ہوتی ہیں۔اگر بات کی جائے بحیثیت ماں ان کے اسٹائل کی، تو میشا اس میں بھی کچھ منفرد انداز ہی اپناتی ہیں جو ہمیشہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتا ہے۔