17 جولائی ، 2012
کیف…این جی ٹی…یوکرین کے ماہر تکنیک کاروں اور طلباء کی ایک ٹیم نے نا ممکن کام کو ممکن بناتے ہوئے دستانوں کو بھی گویائی سکھا دی ہے ۔Enable Talk نامی یہ انوکھے دستانے اشاروں کی زبان (Sign Language) کاباآوازترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہیں اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاتاہے ۔ ان دستانوں کو بلیو ٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاتا ہے جن میں ٹچ سنسرز نصب کئے گئے ہیں۔ ان حیرت انگیز دستانوں کی ایجاد گونگے اور بہرے افراد کیلئے نہایت مفید ثابت ہو گی جن کی قیمت محض 75ڈالر مقرر کی گئی ہے۔