دلچسپ و عجیب
17 جولائی ، 2012

فلوریڈا کیزمیں منعقدکیا گیا زیرآب موسیقی کا میلہ

فلوریڈا کیزمیں منعقدکیا گیا زیرآب موسیقی کا میلہ

فلوریڈا…این جی ٹی…ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکہ کیFlorida Keys National Marine Sanctuaryمیں زیرآب موسیقی کا میلہ منعقد کیا گیا۔ اس 28ویں زیرآب کنسرٹ میں شرکت کرنے کے لیے 300غوطہ خور منفر د ملبوسات زیب تن کرکے گہرائی میں اُترے اور اپنے واٹر پروف موسیقی کے آلات کے ذریعے ایلوس پریسلے،دی بیٹلز اورجمی بوفٹ سمیت نامور موسیقاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ خشکی کے بجائے 60اور 70 فٹ پانی کی گہرائی میں منائے جانے والے اس دلچسپ ایونٹ میں شائقین منفرد ملبوسات پہن کر شرکت کرتے ہیں اور سمندر کے اندر موسیقی کی دھنوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :