17 جولائی ، 2012
کراچی…شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی کے باعث ایم اے جناح روڈ کاروبار بند ہو گیا جبکہ ٹریفک بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کی ریلی کے دوران مشتعل افراد نے نمائش چورنگی پر جلاوٴ گھیراؤ کی کوشش کی جس کے دوران ایک مسافر بس کو نذر آتش بھی کیا گیا ،مشتعل مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس نے شیلنگ بھی کیلیکن مشتعل مظاہرین نے ایم اے جناح روڈپرٹائرجلاکراحتجاج،واقعے کے بعدایم اے جناح روڈکے اطراف دکانیں وکاروباربندہو گیا اور دونوں طرف کا ٹریفک رک گیا ۔رینجرزنے کارروائی کرتے ہو ئے ٹائروں کوآگ لگانیوالے2افرادکوحراست میں لے لیا۔