17 جولائی ، 2012
منیلا…دنیا بھرمیں پلاسٹک سے بنی ناکارہ ہوجانے والی اشیاء کو کوڑے کرکٹ میں پھینکنے اور ماحول پر اس کے منفی اثرات کو لیکر پریشان رہتے ہیں تاہم اب اس کا آسان حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔فلپائن کے ایک موجد نے اپنی کمپنی میں پلاسٹک کو تیل میں تبدیل کرنا شرو ع کردیا ہے جسکے تحت ناکارہ پلاسٹک کو پائرولسس کے عمل سے گزارنے کے بعدریفائن کرکے کیروسین،گیسولین اور ڈیزل کے شکل میں لایا جاتا ہے۔عام طور پر آگ پر پگھلایا جانے والا پلاسٹک کاربن ڈائی آکسائیڈجیسے مضرِ صحت دھویں کا اخراج کرتا ہے تاہم پائرولسس کے ذریعے پلاسٹک کوصرف متعین درجے تک حرارت کے ذریعے پگھلایا جاتا ہے۔ پلاسٹک سے تیار ہونے والا یہ خام تیل ناصرف عام تیل کی بہ نسبت10سے20فیصد سستا ہوتا ہے بلکہ بعد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔