پاکستان
18 جولائی ، 2012

پاکستان ایکسپریس کو نیا انجن مل گیا،معطل ٹریفک بحال

پاکستان ایکسپریس کو نیا انجن مل گیا،معطل ٹریفک بحال

گھوٹکی… ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نیا انجن لگا کر پاکستان ایکسپریس کو 5گھنٹے بعد گھوٹکی ریلوے اسٹیشن سے روانہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد دو طرفہ ٹریک پر معطل ٹریفک بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ تقریبا5گھنٹے قبل گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا تھا جس کے بعد مسافروں کے احتجاج کے باعث گھوٹکی سمیت مختلف اسٹیشنوں پر 10ٹرینوں کو روک لیا گیا۔لاہور سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کا انجن فیل ہوا، تو مسافروں نے احتجاج کرکے لاہور سے کراچی جانیوالی بزنس ٹرین کو بھی روک دیا اورا پ اور ڈاوٴن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت رک گئی ۔اسی دوران ہزاہ ایکسپریس کا انجن بھی ریتی اسٹیشن پر فیل ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع بھر میں تقریبا 6گھنٹے سے 10 ٹرینوں کھڑی رہیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب پاکستان ایکسپریس کو نیا انجن منگوا کر گھوٹکی اسٹیشن سے روانہ کر دیا گیا جس کے بعد دونوں اپ اینڈ ڈاوٴن ٹریک پر معطل شدہ ٹریفک بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :