18 جولائی ، 2012
پشاور… لوئراورکزئی میں مسافر وین میں دھماکا ہونے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد13ہو گئی ہے جبکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امن لشکر نے آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے بعد علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکا کوہاٹ اور لوئر اورکزئی کے سرحدی علاقے سپائے روڈ پر اس وقت ہوا، جب مسافر پک اپ وین ہنگو آرہی تھی،دھماکا خیز مواد وین میں رکھا گیا تھا ، دھماکے سے وین میں سوار 7افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مزید چھ افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ زخمی اور ہلاک ہونیوالے افرادکو کوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت ناز ک ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امن لشکر نے آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے بعد علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات ہیں۔