13 جنوری ، 2012
اسلام آباد…مسلم لیگ قاف کے صدر اور حکومت کے اتحادی چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ تبدیلی تو ووٹوں سے ہی آئے گی، موجودہ کشیدگی میں تو نہیں لیکن درجہ حرارت کم ہوا ہے۔چودھری شجاعت حسین نے آج پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ تصادم کی خواہش کرنے والوں کو مایوسی ہوگی، تبدیلی بوٹوں سے نہیں ووٹوں سے آئے گی، انہوں نے کہاکہ اُن کی آرمی چیف سے ابھی ملاقات نہیں ہوئی، فوج اور حکومت کا اختلاف تو نہیں لیکن درجہ حرارت کم ہوا ہے۔