18 جولائی ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکہ میں گا ڑیا ں بنانے والی کمپنی نے انڈے کی شکل میں تیارکردہ ایک منفرد بائیک متعارف کر وائی ہے۔ تین پہیوں والیEggasus نامی یہ بائیک بجلی کی مدد سے 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلا حیت رکھتی ہے ۔اس بائیک میں صرف ایک ہی سوار کے بیٹھنے کی گنجائش مو جود ہے جسے بجلی پر چلنے کے باعث ما حول دوست گا ڑی بھی کہا جا رہا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 5 ہزار ڈالر ہے جسے اگلے سال فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔