20 دسمبر ، 2017
گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نئے نویلے دلہا نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ٹبہ محمدنگر کے رہائشی سفیان کی منگنی واہنڈو کے علاقے میں ہوئی تاہم خاندانی تنازع کے باعث رشتہ ٹوٹ گیا۔
جس کے بعد والدین نے سفیان کی شادی 3 روز قبل شاہدرہ کی رہائشی ایک لڑکی سے کردی۔
پولیس کے مطابق سفیان اس شادی سے خوش نہیں تھا۔
شادی کے 3 روز بعد نوجوان نے منڈیالہ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین تلے آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال بھجوا دی۔