18 جولائی ، 2012
ٹوکیو… جاپان حکومت نے ایٹمی بجلی گھر فوکو شیما کے قریب واقع ساحل کو عام لوگوں کیلئے کھول دیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوکو شیما ایٹمی بجلی گھر کے دائیچی نیوکلیئر پلانٹ سے 65 کلو میٹر دور واقع ناکوسو ساحل کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ حکام نے ساحل کے قریب سمندری پانی کو نہانے کیلئے بھی محفوظ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں کسی قسم کی تابکاری کا خطرہ نہیں ہے۔ حکام کے مطابق پہلے روز تقریباً 1000 افراد کو ساحل پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اِس موقع پر ساحل سمندر پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں اور محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا، جس سے لوگ بے حد تک لطف اندوز ہوئے۔